ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)لاکھوں روپے کی لاگت سے گلیوں اور بازاروں میں لگائی جانیوالی سٹریٹ لائٹ چالو نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ ملے ہوئے تقریباً 11سال ہوچکے ہیں جب ننکانہ کو ضلع کا درجہ ملا تو ایک سال بعد ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کثیر فنڈز بھی ملے ان ترقیاتی کاموں میں ایک کام گلیوں اور بازاروں میں سٹریٹ لائٹ لگانے کا تھا محکمہ ٹی ایم اے نے شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بڑے بڑے سڑیٹ لائٹوں کے پول لگائے سڑیٹ لائٹ کے پولوں کو لگے ہوئے 10سال ہوچکے ہیں مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ گلیوں اور بازاروں میں اب تک سڑیٹ لائٹ چالو نہ ہوسکیں اور پول بھی کھڑے کھڑے زنگ آلود ہوگئے ہیں شہریوں نے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے اپیل کی ہے کہ گلیوں میں لگائی جانیوالی سٹریٹ لائٹ کو فوری چالو کیا جائے تاکہ رات کی تاریکی میں جو وارداتیں ہوتی ہیں وہ کم ہو سکیں۔