پیرس(عمیر بیگ) عمران خان وزیراعظم نواز شریف پر کرپشن کا ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمرو ز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کو احتجاج اور دھرنا سیاست میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کا خاندان ایک بار نہیں کئی بار احتساب کے عمل سے گزر چکا ہے۔