پیرس(عمیر بیگ)جس کسی کا بھی پاناما لیکس یا کرپشن میں نام آ رہا ہے،اس کی بلا امتیاز انکوائری ہو نا چاہیے لیکن احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن میں خواہ تحریک انصاف کا ہی کوئی عہدیدار ملوث ہو کسی بھی پارٹی کا ہو یا پھر کوئی بیوروکریٹ ہو سب کا احتساب کیا جائے ،کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا یہی موقع ہے۔