پیرس(عمیر بیگ)پیپلزپارٹی آئین اور جمہوریت کی محافظ ہے اور کسی بھی سطح پر کسی غیر جمہوری عمل میں حصہ نہیں لے گی۔ ہم وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں ہونیوالے بدعنوانیوں کے سنگین انکشافات کے بعد ضروری ہے کہ حکمران جماعت پر لگائے جانیوالے الزامات کی مکمل غیر جانبداری کیساتھ تحقیقات کرائی جائیں۔