پیرس(عمیر بیگ)کرپشن بے نقاب ہو نے پر حکمران بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو گئے۔ شریف بردارن پی ٹی آئی کی قائدین کو بلیک میل کرنے کی بجائے آف شور کمپنیوں کی وضاحت کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنما جہانگیر ترین نے کبھی قرضے معاف نہیں کروائے۔