صابرہ کو اظہر ورغلا کر رحیم یار خان سے کراچی لے آیا ، مفرور ملزم سلیم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا ، ملزم کے والدین عارف اور رابعہ جسم فروشی پر مجبور کرتے رہے
کراچی (یس اُردو) محبت کے نام پر گھر بار چھوڑنے والی ایک اور لڑکی نے اپنی زندگی تباہ کرلی ۔ رحیم یار خان کی صابرہ کو کراچی سے بازیاب کرالیا گیا ۔ پولیس نے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ لڑکی کو ورغلا کر لانے والے دو ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔ والدین کا پیار ٹھکرایا ، گھر بار چھوڑا لیکن غیر کی محبت کیا ملنی تھی عزت بھی لٹا بیٹھی ۔ کراچی پولیس نے رحیم یار خان کی بائیس سالہ صابرہ کو مہران ٹاؤن سے بازیاب کرالیا ۔ مفرور ملزم اظہر اسے ورغلا کر کراچی لایا تھا جسے اس کے والدین عارف اور رابعہ نے حبس بے جا میں رکھا اور جسم فروشی پر مجبور کرتے رہے ۔ پولیس کہتی ہے کہ مفرور ملزم سلیم نے بھی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ گرفتار ملزموں نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ پولیس نے بازیاب ہونے والی صابرہ اور گرفتار ملزموں کا میڈیکل کرایا ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزم اظہر اور سلیم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔