counter easy hit

سکیورٹی خدشات ، پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

Security concerns,

Security concerns,

شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، اپلائیڈ فار اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی
پشاور (یس اُردو) پشاور میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، پابندی کا اطلاق ایک ماہ کیلئے ہوگا ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی لگانے کا فیصلہ دہشتگردی اور سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ۔ شہر میں دفعہ 144 کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں پر کالے شیشوں والی گاڑیوں پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کو اپنے کیمپوں میں وقت گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔