counter easy hit

جاری پروگرام ستمبر میں ختم، پاکستان آئی ایم ایف کے سہارے سے آزاد

جاری-پروگرام-ستمبر-میں-ختم،-پاکستان-آئ

جاری-پروگرام-ستمبر-میں-ختم،-پاکستان-آئ

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اب آئی ایم ایف کے بغیر بھی گزارہ کر سکتا ہے، موجودہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو جائے گا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں بتایا کہ ستمبر میں پاکستان کے ساتھ موجودہ پروگرام ختم ہونے تک آئی ایم ایف پاکستان کو مزید ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ساڑھے چار فیصد کے قریب ہے اور اب پاکستان مزید قرض لئے بغیر بھی چل سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمدات پچیس ارب ڈالر ہیں جنھیں دگنا کرنے کی ضرورت ہے۔