فرانسیسی حکومت کی جانب سے لیبر قوانین میں ترمیم کے خلاف پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سڑکیں میدان جنگ بنی رہیں۔
پیرس: (یس اُردو) لیبر قوانین میں ترمیم کے خلاف پیرس سمیت فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھر برسائے، جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق ملک بھر سے 124 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہوائی اڈوں میں ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے پیرس ایئرپورٹ اور چارلس ڈیگال ایئرپورٹ میں کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔