counter easy hit

سندھ اسمبلی ، نجی ٹی وی کا اینکر ساتھی سمیت اسلحہ لے کر اجلاس میں پہنچ گیا

Assembly, arrived

Assembly, arrived

ریٹنگ کیلئے ٹی وی اینکر نے تمام حدیں عبور کر لیں ، وزیر داخلہ اور سپیکر اسمبلی نے سخت ایکشن کا حکم دے دیا ، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا
کراچی (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر کا ڈراما ، اینکر کا ساتھی اسلحہ لے کر اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا پولیس نے اینکر کو ساتھی سمیت حراست میں لے لیا ۔ ریٹنگ کے لئے نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے تمام حدیں پار کر لیں ۔ نجی ٹی وی چینل کا اینکر اپنے ساتھی کو اسلحہ سمیت سندھ اسمبلی میں لے گیا ،اسمبلی اراکین کا کہنا تھا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے اینکر کے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی لیکن اینکر اپنی ضمانت پر اسلحہ بردار ساتھی کو ایوان میں لے گیا ۔ اسلحہ برآمد ہونے پر وزیر داخلہ سندھ نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے اسلحہ بردار شخص اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سیکورٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اسلحہ برآمدگی کے واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔ واقعے کے بعد رینجرز اہلکار بھی سندھ اسمبلی پہنچ گئے