پیرس(عمیر بیگ)عمران خان ملک میں صرف بربادی دیکھنا چاہتے ہیں ان کے مذموم عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے د یں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔نام نہاد سیاست دان ملک میں افراتفری پھیلاکر اقتصادی راہداری منصو بے کو سبوتاڑ کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔