پیرس(عمیر بیگ) تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد جا ری رکھے گی ‘ کرپشن کے باعث ہر ادارہ تباہ اور معیشت بحران کا شکا ر ہے۔ن لیگی قیادت صرف مال بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کیخلاف جہاد جا ری رکھے گی۔ عمران خان عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔ جب تک اقربا پروری اور لوٹ ما ر کی سیا ست ختم نہیں ہو گی غریب آدمی کی زندگی میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔