آئی سی آئی جے نے وزیر اعظم نواز شریف کو کلین چٹ دیدی ‘ پرو پیگنڈا بند کیا جائے
پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس کی آڑ میں سیاسی دکا نداری چمکانے کی کوشش میں ملکی ترقی کے منصوبہ جات کی راہ میں روڑے اٹکانا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آر گنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے نے وزیر اعظم نواز شریف کو کلین چٹ دے دی ، اب پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جا ری پرو پیگنڈا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام آئندہ عمران خان کے جھانسے میں آکر احتجاج کا راستہ نہیں اپنائیں گے