افسوسناک واقعہ میں تین دکان دار اپنی دکانوں کے سامنے سو رہے تھے کہ انہیں رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا
فیصل آباد (یس اُردو) فیصل آباد میں سڑک کنارے سوئے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، پولیس نے واقعہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دے دیا ۔
افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں تھانہ مدینہ کے علاقے 208 چک موڑ پر پیش آیا ۔ تین دکان دار اپنی دکانوں کے سامنے سو رہے تھے کہ انہیں رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ، مقتولین کی شناخت غلام اصغر ، محمد اکرم اور مشتاق ولد عطا محمد کے نام سے ہو گئی ہے ، افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔اپنے پیاروں کے قتل پر غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشتگردی کا ہو سکتا ہے ۔ بعد ازاں پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے آلائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں