ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)فصل کی کٹائی کرنیوالی مشین سے اچانک چنگاری نکلنے سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ما نگٹانوالہ روڈ نزد گنجی پیراں ذکاء اللہ کی گندم کی فصل کی کٹائی کرنے والی مشین سے اچانک چنگاری نکلی جسکی وجہ سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی موقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122ننکانہ کا عملہ وہاں پہنچا اور مسلسل دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور مزید 15لاکھ روپے کی مالیت گندم کے نقصان ہونے سے بچا لیا ۔