counter easy hit

2بھائیوں کو سزائے موت اور تیسرے بھائی کو عمر قید اور5,5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا

2 brothers sentenced

2 brothers sentenced

گجرات(صغیراحمدقمر)عدالت نے دوہرے قتل کیس میں 2بھائیوں کو سزائے موت اور تیسرے بھائی کو عمر قید اور5,5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے تھانہ دولت نگر کے گاؤں لانمبڑہ کے دوہرے قتل کیس میں ملوث تنویر اعظم اور جہانگیر کو سزائے موت جبکہ محمد آصف کو عمر قید اور5,5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ عدالت نے ملزم محمداعظم ، محمد اسلم اور قمر عباس کو بری کردیا جبکہ ایک ملزم اصغر علی تاحال اشتہاری ہے ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے مورخہ24مئی2013کو فائرنگ کرکے اپنے ہی گاؤں کے رہائشی محمد عباس گجر اور ناصر محمود کو قتل کردیا تھا ملزمان کے خلاف تھانہ دولت نگر میں مدعی محمد عارف کی مدعیت میں FIRنمبر76/13 بجرم302/148،149ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔