پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کرپشن اور لاقانونیت کی انتہا ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں صحافیوں سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس صرف بد نام کر نے کی سازش نہیں ہے اگر اس میں صداقت نہ ہو تی تو کئی ملکوں کے وزراء اعظم استعفیٰ نہ دیتے ،انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی فوج نے آپر یشن ضرب عضب میں بے پناہ قربانیاں دے کر پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کر نے کے لئے جو اقدامات کئے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔