پیرس(عمیر بیگ)عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والوں کا بھرکڑا احتساب کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ آج کا جلسہ ثابت کر دے گا کہ عوام قائد عمران خان اور تحریک انصاف سے پیار کرتے ہیں پانامہ لیکس کا سہرا سجانے والوں کو چاہئے کہ استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کیلئے قوم کے سامنے پیش کریں