سپین (بیورو چیف)مزدوروں کے حقوق سلب کرنیوالوں کو اس دنیا اور آخرت میں اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا۔ سرمایہ دار طبقہ مزدوروں کو پوری اجرت کی فراہمی کی بجائے کاروباری حالات کی ابتری کا رونا رو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی ان کی خدمات کے صلے میں مراعات فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے۔ محنت کشوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی