پیرس(عمیر بیگ)عالمی دن کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام ، لمبی لمبی تقریریں کی جاتی ہیں ،فلاح وبہبود کیلئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا جاتا،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مزدور بدستور اسی طرح اپنے کاموں میں مصروف ہیں جیسے وہ اپنی نارمل زندگی میں کرتے ہیں تقریرو ں میں مزدوروں کیلئے الاؤنس،مفت علاج ،مفت تعلیم ،بنیادی سہولیات دینے کا حق دیا جاتا ہے لیکن ان باتوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کسی کے پاس کوئی وقت ہی نہیں مزدور آج بھی اپنے مسائل کی چکی میں پساہوا ہے اور اپنے بنیادی حقوق سے ناواقف ہے