سپین(بیورو چیف)محنت کش ملکی ترقی کے ضامن ہیں انہیں حقوق دینا ہونگے ، مگر افسوس مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی ہمیشہ محنت کشوں کا استحصال کیا، اب نجکاری کے نام پر اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کر کے چہیتوں کو نوازا اور مزدوروں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ، بے روزگاری سے تنگ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہپاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر مزدوروں کے مسائل حل کرے گی۔