counter easy hit

یکم مئی, مزدور تنظیمیں جلسوں تک محدود, مراعات یافتہ طبقہ استحصال میں مصروف ہے، زاہداقبال خان

 zahdaqbal Khan

zahdaqbal Khan

پیرس(عمیر بیگ)حکومت مزدوروں کا مفت علاج ، لائف انشورنس، بچوں کو سرکاری اداروں میں نوکریاں ، تعلیمی وظائف اورجہیز فنڈ دے، ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے صدر زاہد اقبال خان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ یکم مئی ‘‘محنت کشوں کا عالمی دن’’ کے طور پرمنایاجاتاہے لیکن مختلف مزدور تنظیمیں جلسے ، جلوس، ریلیوں اور سیمینار زتک محدود جبکہ مراعات یا فتہ طبقہ مزدوروں کے استحصال میں مصروف ہے جنہوں نے دیہاڑی دار طبقہ اورکم تنخواہوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کررکھاہے ،حکومت مزدوروں کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج مفت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی لائف انشورنس، بچوں کو سرکاری اداروں میں نوکریاں ، تعلیمی وظائف اورجہیز فنڈ دے۔