counter easy hit

حکومت پسے ہوئے طبقات کی بحالی کے لئے کوشاں ہے ،سلطانہ اصغر

Sultana Asghar

Sultana Asghar

پیرس(عمیر بیگ) بھٹہ مزدور جو معاشرے کا نہایت ہی پسماندہ طبقہ ہے اس کی بحالی و خوشحالی اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے ان میں خدمت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس سے قبل بھی عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے مکمل کئے ہیں یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر مسلم لیگ ن ویمن ونگ فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی خوشحالی،احترام اور مزدور کو بااختیار بنائے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی، اسی لئے موجودہ حکومت محنت کشوں کی حالت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔