پیرس(عمیر بیگ)پوری قوم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کیخلاف ‘‘ ابھی نہیں تو کبھی نہیں ’’ کا عزم لے کر میدان میں نکلنے کا اٹل فیصلہ کر چکی ہے۔حکمرانوں نے لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ممالک خفیہ طور پر کئی انشورنس پالیسیاں لے رکھی ہیں۔ تھے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزیدکہا کہ حکمران پاناما لیکس کا معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھتا دیکھ کر چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کی قیادت پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے لیکن ہم ہر احتساب کیلئے حاضر ہیں۔