لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر ذبیر اقبال کیانی ، نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین ، مرزا توقیر جرال ، راجا توصیف کیانی ، راجا طارق جمیل ، سردار فاروق حسین ،راجا ماسٹر نثار ، راجا امجد فاروق و دیگر نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے دنیا بھر کے محنت کشوں کو مزدور ڈے پر سلام پیش کرتے ہیں۔
جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دئے اور دنیا بھر کے محنت کشوں کے حقوق کو اجاگر کرنے میں اس تحریک کے سرخیل بنے۔ یوم مئی پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے لیکن ابھی تک دنیا میں اکثر ممالک میں مزدوروں کےاس عالمی دن کے موقع پر بھی استحصال کیا جا رہا ہے۔
محنت کشوں کے اس عالمی دن پر بھی محنت کش طبقہ کو گھر کے چولھے کی فکر رہتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے مزدوروں کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور وہ دن دور نہیں جب مزدور طبقہ میں سے کسی کو ان کے عالمی دن کے موقع پر مزدوری کی گھروں کے چولھے کی فکر نہیں ہو گی بلکہ محنت کشوں کو ان کے دن کے موقع پر اجرت بھی ادا کی جائیگی۔