counter easy hit

نامور لوگوں کے سونے کے عجیب طریقے

Gold strange

Gold strange

لاہور: (یس اُردو) مصروف، کامیاب اور بڑے لوگوں کے لیے نیند ایک بہت ہی قیمتی چیز ہے۔ اس لیے جب بھی معاملہ بھرپور نیند لینے کا ہو تو بے خوابی کے مرض سے بچنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ آئیے آپ کو انتہائی کامیاب اور مشہور شخصیات کی عجیب و غریب نیند کی عادتوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
ٹام کروز ہالی وڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز آواز سے محفوظ ایک سنوراٹوریئم میں سوتے ہیں۔ کروز نے اپنے گھر کے پیچھے ایک چھوٹے کمرے کو ساؤنڈ پروف کروایا ہے تا کہ وہ سکون سے خراٹے لے سکیں۔ اس کمرے میں جو بھی خراٹے لے گا، دروازے سے باہر کسی کو علم تک نہ ہوگا۔ یہ چھوٹا لیکن انتہائی آرام دہ کمرہ ہے۔ونسٹن چرچلبرطانیہ کے سابق وزیراعظم سر ونسٹن چرچل روزانہ شام پانچ بجے دو گھنٹے نیند لیتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ یہ قیلولہ انہیں ایک دن میں ڈیڑھ دن کا کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔ چرچل زیادہ تر رات بھر کام کرتے تھے۔ماریا کیری مشہور امریکی گلوکارہ ماریا کیری نے ایک بار بتایا تھا کہ جیسا وہ گانا چاہتی ہیں، ویسا گانے کے لیے انہیں 15 گھنٹے کی نیند لینی پڑتی ہے۔ وہ اس طرح سوتی ہیں کہ ان کے بستر کے گرد 20 ہیومیڈیفائرز یعنی فضا کو مرطوب کرنے والی مشینیں لگی ہوتی ہیں تاکہ وہ خشک فضا میں نمی پیدا کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل میں ایک بھاپ کمرے میں سوتی ہوں۔سٹیفن کنگ خوفناک، سنسنی خیز اور مافوق الفطرت کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور امریکا کے سٹیفن کنگ کے سونے کا طریقہ عجیب ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ میں دانت صاف کرتا ہوں، ہاتھ دھوتا ہوں اور پھر تکیوں کو اس طرح رکھتا ہوں کہ ان کے غلاف کا کھلنے والا حصہ بستر کے دوسری سمت پر ہو۔ میں خود بھی نہیں جانتا کہ میں یہ حرکت کیوں کرتا ہوں۔چارلس ڈکنز مشہور انگریزی مصنف چارلس ڈکنز جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بے خوابی کا شکار تھے، اپنے پاس ہمیشہ قطب نما رکھتے تھے تا کہ وہ شمال کی طرف منہ کرکے سوئیں۔ وہ سمجھتے تھے کہ ایسا کرنے سے ان کی تخلیقی صلاحیت بڑھتی ہے۔یمیلی برونٹےانیسویں صدی کی مشہور ناول نگار اور شاعرہ ایمیلی بھی بے خوابی کا شکار تھی اور وہ اپنے گھر کی ڈائننگ ٹیبل کے گرد چکر لگاتی رہتی تھی، یہاں تک کہ اتنی تھک جاتی کہ اسے نیند آنے لگتی۔ ایمینم بہت سارے لوگ روشنی میں سو نہیں سکتے اور کوشش کرتے ہیں کہ اپنے کمرے میں اندھیرا رکھیں، لیکن مشہور گلوکار ایمینم نے حد ہی کر دی۔ وہ اپنی کھڑکیوں پر ٹن کی چادر چڑھا دیتے ہیں تا کہ روشنی نہ آئے اور وہ سکون سے نیند لے سکیں۔لیونارڈو ڈاونچی اٹلی کے مشہور ہر فن مولا لیونارڈو ڈاونچی نیند کا عجیب ہی انداز رکھتے تھے۔ وہ ہر چار گھنٹے بعد 20 منٹ سوتے تھے۔مائیکل فیلپسمشہور تیراک مائیکل فیلپس اپنی خواب گاہ کا ماحول ایسا رکھتے ہیں جیسا وہ بہت بلندی پر سو رہے ہوں، یعنی کم آکسیجن والا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح ان کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور وہ زیادہ مشکل مقابلوں کے لیے بھی تیار رہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کی خواب گاہ ایک بہت بڑے ڈبے جیسی ہے۔نکولا ٹیسلا مشہور زمانہ سائنس دان نکولا ٹیسلا دن میں کبھی دو گھنٹے سے زیادہ نہیں سوتے تھے اور ڈاونچی کی طرح قسطوں میں ہی آرام کرتے تھے۔