counter easy hit

وعدہ کے با وجود نیب نے حسیب وقا ص شوگر مل کے خلاف کاروائی شروع نہ کی

NAB entity who

NAB entity who

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )وعدہ کے با وجود نیب نے حسیب وقا ص شوگر مل کے خلاف کاروائی شروع نہ کی نیب آفس کے باہر احتجاج کرنے والوں کو بارہ کروڑ روپیہ میں سے پندرہ لاکھ دے کر ٹرخا دیا ۔ مالکان کے پاس ’’ہانڈی‘‘ کیلے پیسے نہیں ہیں ۔ ترجمان مل بریگیڈ ئیر (ر) اکرم ۔تفصیلات کے مطابق حسیب وقاص شوگر ملز ننکانہ نے دو سال سے چار سو سے زائد گنے کے کاشت کارو ں کی دبائی گئی بارہ کروڑ کی رقم آج تک ادا نہ کی ہے یاد رہے کہ ملز مالکان میاں معراج دین گروپ نے آٹھ ماہ قبل مل سے تمام مشینری نکال کر مظفر گڑھ شفٹ کر دی اور خود کو ڈیفالٹر قرار دلوا کر خالی مل بینکوں کے حوالے کر دی جس پر متاثرین نے دو ماہ قبل نیب کو درخواستیں دیں نیب نے 56 متاثرین کی درخواست نمبری 1272 پر خانہ پوری کرتے ہوئے گزشتہ منگل کو ملز کے ترجمان بریگیڈئیر (ر) محمد اکرم اور ایڈمن نثار احمد کو بھی بلوایا تا کہ وہ متاثرین سے مذاکرات کر کے انہیں مطمئن کریں بپھرے ہوئے احتجاجی متاثرین کو ترجمان مل نے قسم کھا کر بتایا کہ مالکان ملز کے پاس ’’ہانڈی ‘‘ پکانے کے پیسے بھی نہیں ہیں اور ہم دوسری ملز کو فروخت کر کے چند ماہ بعد آپ سے قسطیں طے کر لیں گے متاثرین کے نیب آفس لاہو ر میں دھرنے سے پریشان آفسران نے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن اصغر کو نفری سمیت بلوایا جس نے دھمکیوں کے بعد متاثرین کو پندرہ لاکھ روپیہ دلوایا کہ آپ اسے کرایہ سمجھ لیں آئندہ تاریخ پیشی پر آپ کا فیصلہ کروادیا جائے گا انجمن متاثرین کے صدر خلیل بھٹی ، چودھری اشرف، نواز بھٹی، ملک مشتاق و دیگرز نے صحافیوں کو تمام واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ نیب آفسران ملز مالکان کے دباؤ میں ہیں نہ تو ہمیں رقم دلوا رہے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کر رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہماری داد رسی کی جائے کیونکہ ہم چار سو متاثرین کے پاس آئندہ فصل کاشت کرنے کیلے رقم نہ ہے