سپین (بیورو چیف)حکو مت کے حواری پیپلز پا رٹی پر الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پا رٹی نے جب سے کر پشن کر نے والے حکمرانوں کو مستعفی ہو نے کا کہا ہے تب سے حکومت کے حواریوں کا ٹولہ حکمرانوں کی کر پشن چھپا نے کے لئے اپوزیشن پر الزام تراشی کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ پر ویز رشید ،طلال چوہدری، دانیال عزیز، خواجہ سعد رفیق دوسر وں پر الزام لگا نے کی بجا ئے اپنی قیادت کو عوام سے سچ بو لنے کا مشورہ دیں