پیرس(عمیر بیگ)لاہور میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسہ نے ایک بارپھر ثابت کر دیا کہ عوام فیصلہ کن معرکہ کیلئے میدان عمل میں آ چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر زاہد ہاشمی نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بدعنوانی کے کلچر کے خلاف آواز بلند کر کے قوم میں شعور اجاگر کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اثاثے کوڑیوں کے مول بیچ رہے ہیں۔