پیرس(عمیر بیگ)منتخب حکومت کے خلاف اربوں روپے جلسوں، دھرنوں اور احتجاج پر لٹائے جا رہے ہیں، عمران خان نے اپنی کوتاہیوں اور خرابیوں کا حساب نہ دیا تو عوام خود ان کا احتساب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو سکینڈلز اور انارکی کے سوا کچھ نہیں دیا۔