پیرس(عمیر بیگ)نئے مالی سال کے بجٹ میں اربوں روپے کے مجوزہ ٹیکسز مہنگائی کا طوفان برپا کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013 سے قبل مہنگائی کی شرح میں پچاس فیصد کمی کا وعدہ کرنے والے لیگی ٹولہ نے مہنگائی میں سو فیصد اضافہ کر کے عام آدمی سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے