سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) معروف سیاسی و سماجی راہنما چوہدری شفیق گجر آف شکریلہ بنے یوکے سے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہاہے کہ کرپشن کرپشن ہوتی ہے وزیر اعظم ہو یا کوئی دوسرا پاکستان سے فراڈ کرنے والا قومی مجرم ہے انہوں نے کہاکہ غیر ممالک میں تقریباتمام بڑے سرمایہ داروں جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے نے آف شور کمپنیاں بنا رکھیں ہیں جن کا مقصد مقامی حکومتوں سے ٹیکس میں فراڈ کرنا کہاجا سکتاہے جو کہ کسی طور بھی جائز نہیں ،مگر قومہ خزانہ چرانے کے لیے بنائی گئی آف شور کمپنیوں کے مالکان ٹیکس چور ہی نہیں بلکہ قومی مجرم ہیں جن کا احتساب وقت کی ضرورت ہے ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سمیت تمام قومی اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ کرپشن زدہ سیاستدان خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوکا احتساب کرکے قوم پر احسان اعظیم کریں