گجرات ( صغیر احمد قمر )پاکستان مسلم لیگ ن یوسی 30سوک کلاں کے صدر شاہد بشیر کمبوہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کے حوالہ سے کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ اپنے قائد نوابزادہ مظہر علی خان کے حکم کے مطابق کریں گے کسی بھی امیدوار سے کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے جس امیدوارکانوابزادہ مظہر علی خان کہیں گے انکے کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اسکی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے اور اسکیکامیابی کے لیے ہر قسم کی کوشش کریں گے NA104میں ترقیاتی کام صرف اور صرف نوابزادہ مظہر علی خان کی ہی مرہون منت ہیں