گجرات(صغیر احمد قمر) آل پاکستان ماربل ایسوسی ایشن گجرات کا اہم اجلاس ضلع صدر چوہدری اظہر حسین بہوچھ اور نائب صدر اقبال احمد قادری کی زیر صدارت ماسکو ہوٹل پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امورسمیت خصوصی تبادلہ خیال کے بعد اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر تحصیل گجرات کی باڈی یکم جولائی 2016 ء سے توڑنے اور اس کے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا ۔ الیکشن2016 ء سے 2018 ء کیلئے ہونگے ایک فیکٹری کا ایک ہی بندہ ووٹ کاسٹ کرسکے گا ۔ ممبران نے متفقہ طور پر حافظ فدا المصطفیٰ کو چیف الیکشن کمیشن مقرر کیا ہے اور ممبران خود چننے کی اجاز ت دی ہے ۔ الیکشن شیڈول کیمطابق 25 مئی 2016ء کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ ہوگی ۔جبکہ 30 مئی 2016 ء کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکے گے چیف الیکشن کمیشن 5 جون 2016ء کو حتمی فہرست جاری کریگا۔ جبکہ 24 جولائی 2016ء بروز اتوار ماشاء اللہ ہارون ماربل رحمان شہیدروڈ گجرات پر پولنگ ہوگی یونین اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی طے پایا گیا کہ یونین کو فنڈ نہ دینے والے فیکٹری مالکان کی ممبر شپ ختم کردی جائیگی اور آئندہ یونین اس کے کسی لین دین یا قول و فعل کی ذمہ دار نہ ہوگی۔ الیکشن سے قبل ممبران اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کا حق لینے کیلئے اپنے تمام واجبات کلیئر کرینگے۔ نئی باڈی کی تشکیل سے قبل چوہدری انصر اختر ماربل بھمبر روڈ گجرات قائمقام سرپرست چوہدری اظہر حسین چیئرمین اور اقبال احمد قادری و ائس چیئرمین ہونگے۔اجلاس میں چوہدری مظہر حسین (نیشنل ماربل) ، شہزاد سلیمی( سٹی ماربل)حافظ فدا المصطفیٰ (شادمان ماربل)چوہدری انصر ایڈووکیٹ (چناب ماربل)چوہدر ی شمریز(اسلام آبا دماربل)چوہدری الیاس( چوہدری ماربل) کاشف حسین( نافع ماربل)چوہدری عامر حسین (سپر ماربل) حاجی رمضان(قاسم ماربل) سہیل جوڑا (نیو ماسٹر ماربل) شیخ فاروق (جدہ ماربل ) چوہدری اسد علی(رائل ماربل) ، حاجی رشید (مغل ماربل) عدنان محمود (صادق ماربل)عمران بٹ (الٰہی ماربل)چوہدری یاسر (شعیب ماربل ) چوہدری رشید، شیخ حنیف ،حاجی اختر ماربل، شیخ عمران سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کے اختتام پر ممبران کے اعزاز میں پروقار ڈنر دیا گیا۔