پیرس(عمیر بیگ)باشعور عوام پانامہ لیکس کی آڑ میں منفی سیا ست کرنے والوں سے خوب واقف ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کی وومن ونگ کی صدر سلطانہ اصغر نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے۔جمہو ریت کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا شمار دْنیا کے باوقار اور ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا۔ باشعور عوام پانامہ لیکس کی آڑ میں منفی سیا ست کرنے والوں سے خوب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست اور احتجاج کے باوجود پاکستان کے 18 کروڑ عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں پانامہ لیکس کا ایشو بری طرح فلاپ ہو چکا ہے