پیرس(عمیر بیگ)رمضان المبارک اور بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی کی خوف ناک لہر نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہو ں نے کہا کہ ن لیگی حکومت ملک میں بنیادی اشیائے ضروریہ اور اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔