سپین(بیورو چیف) ملک لوٹنے والوں کو پاناما لیکس نے بے نقاب کر دیا،۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ مستعفی ہو کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ آ جاتا تو غریبوں کے حقوق غضب کرنے والے نااہل ہو کر سیاست سے باہر ہو چکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کرپٹ نظام اور اس کے محافظوں کو شکست دے کر رہیں گے