counter easy hit

سلطنت میسور کے سلطان ٹیپو شہید کی 227 ویں برسی آج ہے

Mysore Tipu Sultan

Mysore Tipu Sultan

بہادری ، شجاعت اور جنگی حکمت عملیوں سے کم عمری میں کامیابیاں حاصل کیں ، اپنی بہادری سے انگریز فوج کو کئی محاذ پر شکست سے دوچار کیا
لاہور (یس اُردو) ہمت ، بہادری اور شجاعت کی داستان ، سلطنت میسور کے سلطان ٹیپو شہید کی دو سو ستائیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ “گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے” ۔ شیر میسور نصیب الدولہ لقب فتح علی المعروف ٹیپو سلطان ، نومبر 1750 کو میسور میں پیدا ہوئے ۔ دینی اور دنیاوی تعلیم کے علاوہ فنون سپاہ گری اور شہ سواری میں بھی کمال مہارت حاصل کی ۔ ٹیپو سلطان نے اپنی بہادری ، شجاعت ، بے مثال ذہانت اور جنگی حکمت عملیوں سے 15 سال کی عمر میں کئی اہم معرکے سر کئے ۔ دسمبر 1782کو والد حیدر علی کی موت کے بعد سلطنت میسور کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ ٹیپو سلطان نے حملہ آور انگریز فوجوں کو کئی محاذوں پر پے در پے شکستوں سے دوچار کیا ۔ بالاآخر دشمن کی چالوں اور اپنوں کی غداری کے باعث سلطنت میسورکے اس بطل جلیل نے 4 مئی 1799 کو سرنگا پٹم کے میدان میں انگریز فوجوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔