ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )پارٹی کے ورکر ہی پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو پارٹی ورکروں کی عزت نہیں کرتی وہ پارٹی اپنا وجود کھو دیتی ہے رائے صفدر علی خاں کھرل ۔تفصیلات کے مطابق گاؤں برخوردار یونین کونسل کے سابق ناظم اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ننکانہ کے صدر رائے صفد رعلی خاں کھرل پچھلے دنوں مقامی قیادت سے ناراض ہوگئے تھے جس کی کمی حلقہ میں شدت سے محسوس کی جارہی تھی گزشتہ روز مقامی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب نے ان کے گاؤں برخوردار میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رائے صفدر علی خاں کھرل سے صلح کرلی اور اپنے ساتھیوں کیساتھ حلقہ این اے 137میں ورک کرنے پر آمادہ کرلیا گزشتہ روز جب رائے صفدر علی خاں کھر ل رہائشگاہ ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب پر پہنچے تو مقامی مسلم لیگ کے ورکروں نے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا اس موقع پر رائے صفدر علی خاں کھرل نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا پارٹی کیساتھ ہے مسلم لیگ ن میری جماعت ہے میں نے اس پارٹی کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیں میں اب پہلے سے زیادہ اپنے پرانے لیگی اور یوتھ ونگ کے نو جوانوں کو اکٹھا کروں گا اور ان کے جائز کام کروانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا میں نے اپنی بہن ڈاکٹر شذرہ منصب سے ایک وعدہ لیا ہے کہ پرانے لیگی اور رائے منصب علی خاں مرحوم کے جانثار ورکروں کے کام سب سے پہلے ہونگے باقی بعد میں نوکریاں صرف اور صرف پرانے ورکروں کا حق ہے یہ حق ان کو ضرور ملنا چاہیے چونکہ جو پارٹیاں اقتدار کے نشے میں ورکروں کا خیا ل نہیں کرتی ان پارٹیوں کا وجود ختم ہو جاتا ہے چونکہ کسی بھی پارٹی میں ورکر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں آج سے پہلے سے بڑھ چڑھ کر پارٹی اور مقامی قیادت کیساتھ کام کروں گا خاص کر وہ ورکر جو ہمارے پرانے ساتھی ہیں وہ مجھ سے رابطہ رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ ان کے ہر جائز کام ہونگے اور عزت بھی ملے گی اس موقع پر رائے آصف احمد کھرل ، رائے رضوان سلطان کھرل ، رائے کرامت علی خاں ، شاہد شہزاد کھو کھر ، نثار انور ہاشمی بھی موجو دتھے۔