سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) عوام ہمارے ساتھ ہے غلط ایشوزپر عوام کو ورغلانے کی ناکام کوششیں کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا ان خیالات کا اظہار معروف مسلم لیگی راہنما راجہ شفقت نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتشاری سیاست کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کیں جبکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مثبت تبدیلی کے لیے کام کیا جس کے اثرات ترقیاتی کاموں کی صورت سب کے سامنے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب روکنے والا نہیں ہے اورعوام عمران خان کی منفی سیاست سے نالاں ہیں جس کا بڑا ثبوت پی ٹی آئی کے موجودہ جلسوں میں سنجیدہ لوگوں کی عدم شرکت ہے اب بھی وقت ہے کہ عمران خان ذاتیات کی سیاست کی بجائے ملک و قوم کی ترقی کی سیاست کریں ورنہ عوام انھیں مکمل رد کر دے گی