پیرس(عمیر بیگ) تحریک انصاف منفی سیاست اور سوچ کی وجہ سے ناکام ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے کیا، ان کا کہنا تھا کہ چند ہزار افراد اکٹھے کرنے کو جلسہ نہیں کہتے۔ عمران خان کا اصل چہرہ قوم جانتی ہے اور کسی صورت انکے دھوکہ میں نہیں آئے گی۔ 2018 کے الیکشن میں عوام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے دوبارہ ن لیگ کو ہی ووٹ دینگے۔