سپین (بیورو چیف)پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے اپوزیشن کا پندرہ نکات پر اتفاق خوش آئند ہے،ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے اثاثوں اور آمدن کا ذریعہ بتائیں کیو نکہ پوری قوم اس بارے میں حقائق جاننے کیلئے بے چین ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین مہینے کی مدت میں وزیر اعظم کا احتساب حکمران خاندان کو منطقی انجام تک پہنچائے گا