پیرس(عمیر بیگ)اداروں کی لوٹ سیل قبول نہیں ، چیف جسٹس از خود نوٹس لیں ، موجودہ حکومت تعلیمی اداروں کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور این جی اوز کے حوالے کر کے لاکھوں اساتذہ کو بیروزگار کرنا چاہتی ہے۔ سکولز کی نجکاری سے غریبوں کے بچے سستی تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کو اونے پونے داموں اپنے چہیتوں کو فروخت کر رہی ہے ، قومی اثاثوں کی اس طرح لوٹ سیل کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔