سکیورٹی کیلئے مامور کی جانے والی قیادت خواتین کے پنڈال میں بیٹھنے کی بجائے سٹیج پر کیوں براجمان رہی :کارکنوں کا چیئرمین سے سوال
لاہور (یس اُردو) لاہور میں پی ٹی آئی جلسے میں خواتین سے بدسلوکی ہوتی رہی اور حفاظت کی ذمہ دار قیادت سٹیج پر براجمان رہی ۔ خواتین کارکنوں نے عمران خان کو حقائق پر مبنی ای میل کر دی ۔ لاہور میں چیئرنگ کراس پر تحریک انصاف کاجلسہ ، ایک بار پھر خواتین بدسلوکی کانشانہ بنیں ۔ واقعہ نے ایک بار پھر کئی سوالات کو جنم دیدیا ۔ جلسے میں خواتین کے تحفظ پر مامور قیادت خواتین کے پنڈال میں بیٹھنے کے بجائے سٹیج پر کیوں براجمان رہی ۔ تحریک انصاف کی خواتین نے عمران خان سمیت پارٹی قیادت کو ای میل کردی ۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا کام پرابلم پیدا کرنا مگر پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے کہ محتاط رہے ۔ حکومت اور پولیس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں ۔ خواتین کے واقعہ کے وقت پولیس تماشا دیکھتی رہی ۔ سعدیہ سہیل کو خواتین سیکورٹی کا انچارج بنایا گیا مگر وہ پنڈال کے بجائے سٹیج پر رہیں ۔ حافظ فرحت عباس اور ثانیہ کامران نے ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ کچھ دیر پنڈال میں گزرا پھر وہ بھی سٹیج پر چلے گئے ۔ قیادت کو بھیجی گئی میل میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی میں سٹیج پر بیٹھنے کا شوق مرض کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے ۔