counter easy hit

پولیس حراست میں مرنے والے آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

 report Aftab Ahmed

report Aftab Ahmed

جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے ، کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں تھی ، حمتی وجہ ہسٹو پیتھالوجیکل رپورٹ کے بعد ہی کیا جاسکے گا
کراچی (یس اُردو) کراچی میں رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے آفتاب احمد کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ، رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔ منگل کو رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہونے والے آفتاب احمد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق آفتاب احمد کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح نشانات موجود تھے ۔ آفتاب کے جسم پر خراشیں اور نیل کے نشانات بھی واضح تھے جبکہ اسے کوئی اندرونی چوٹ نہیں آئی تھی ۔ متوفی کی دونوں رانوں اور ایڑیوں پر بھی گہرے زخم کے نشانات تھے تاہم اس کے جسم کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں آفتاب احمد کی موت وجہ نہیں بتائی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے موت کی حتمی وجہ کا تعین ہسٹو پیتھالوجیکل رپورٹ اور کیمیائی تجزئیے کے بعد کیا جائے گا ۔