counter easy hit

اسلام آباد میں سولر بچوں کا علاج جاری

The solar treatment

The solar treatment

پمز ہسپتال میں بچوں کی آنکھوں کا معائنہ ، مزید ٹیسٹ اسلام آباد میں نوری ہسپتال سے کروائے جائیں گے
اسلام آباد (یس اُردو) اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں سولر بچوں کا علاج جاری ہے ، بچوں کے مزید ٹیسٹ کے لیے نمونے لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے ہیں ، بچوں کے کچھ ٹیسٹ اسلام آباد کے نوری ہسپتال سے بھی کرائے جائیں گے ، پمز ہسپتال میں سولر بچوں کا علاج ، آئی سپیشلسٹ کی جانب سے بچوں کی آنکھوں کا معائنہ ، بلڈ اور یورین ٹیسٹ کے مزید نمونے لیبارٹری کو بھیج دئیے گئے ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم کی مصروفیات کے باعث میڈیکل بورڈ کا آج اجلاس نہ ہو سکا ۔ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹس بھی آ چکی ہیں جن کا کل میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا ۔ بچوں کے کچھ ٹیسٹ اسلام آباد کے نوری سپتال سے بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق سولر بچوں کی رپورٹس مشاورت کے لیے بیرون ملک ڈاکٹرز کو بھی بھجوائی جائیں گی ۔