counter easy hit

پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد 2 ہفتوں میں پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

PTI party decides

PTI party decides

تحریک انصاف نے ماہ رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سنیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی الیکشن ماہ رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان فرخ ڈال کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی سیاسی پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہی ہے۔انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، یونین کونسلز اور وارڈز میں بھی الیکشن ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز اور نیبر کونسلزکی سطح تک انتخابات کروائے جائیں گے۔