counter easy hit

مسلم لیگی کارکن کے گھر لاکھوں روپے کی چوری ،6 دن بعد بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا

Muslim Leaguers

Muslim Leaguers

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) دیرینہ مسلم لیگی کارکن کے گھر لاکھوں روپے کی چوری ،6 دن بعد بھی مقدمہ درج نہ ہو سکا ،مسلم لیگی کارکن کا وزیر اعلیٰ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ جنم استھان ننکانہ صاحب کے رہائشی اور دیرینہ مسلم لیگی کارکن نثار انور شاہ کے گھر سے نامعلوم اس کی غیر موجودگی میں لاکھوں روپے مالیت کا طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ،نثار انور شاہ کے مطابق اس نے تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تحریری درخواست دی ہے مگر 6 روز گزر جانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا ،نثار انور شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے فوری نوٹس لینے اور مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے ۔