سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما ڈاکٹرخلیل حیدر جرال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پانامہ لیگ کی کوئی حقیقت ہے نہ پی ٹی آئی کو اس ایشوسے کچھ حاصل ہونے والاہے عمران خان کوماضی کی طرح ایک بار بھر ناکامی کا سامنا کرناہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور افواج پاکستان ملکی ترقی اور خوشحالی کے نقطے پر متفق ہیں اور پاک افواج ملی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے جو دشمن کی برداشت سے باہر ہے جبکہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں میں دشمن کے ساتھ دوست نما دشمن بھی شریک ہوچکے ہیں مگر اب ملکی ترقی کا پہیہ چل چکا ہے مخالفین اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان اور عوام کی ترقی پر کامل یقین رکھتے ہیں انشااللہ پاکستان کی ترقی کی منزل قریب ہے اور عوام بہت جلد خوشحالی کا دور دیکھیں گے۔