پیرس(عمیر بیگ)جنر ل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جہاد کر کے قوم کے دل جیت لئے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گرد ی ختم ہوگی۔ پاک فوج کے جوانوں نے شرپسند عناصر کے عزائم ملیا میٹ کر کے سچے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کودہشت گردی اور بدامنی کے خطر ناک چیلنجزکا سامنا تھا جنرل رحیل شریف نے دانشمندانہ حکمت عملی کو اپناتے ہوئے تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔